روایت شکنی

{ رِوا + یَت + شِکَنی }

تفصیلات

iعربی زبان سے ماخوذ اسم |روایت| کے ساتھ فارسی سے ماخوذ صفت |شکن| کے ساتھ |ی| بطور لاحقۂ کیفیت لگانے سے مرکب |روایت شکنی| بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٧٤ء کو "توازن" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )

اقسام اسم

  • جمع غیر ندائی : رِوایَت شِکْنِیوں[رِوا + یَت + شِک + نِیوں (و مجہول)]

روایت شکنی کے معنی

١ - رسم اور دستور سے انحراف، رسم و رواج کو توڑنا۔

"وہ در پردہ روایت پرست ہیں، لیکن ظاہر میں روایت شکنی کا پرچار کرتے ہیں۔" (١٩٨٨ء، جنگ، کراچی، ٢٦، فروری (ادبی ایڈیشن))