روزگار کے معنی
روزگار کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ روز (و مجہول) + گار }
تفصیلات
iفارسی اسم |روز| کے ساتھ فارسی سے ماخوذ لفظ |گار| بطور لاحقۂ فاعلی ملا کر مرکب کیا گیا ہے اور اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٦٤٩ء کو "خاورنامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["بسر اوقات","دنیا جہان","دُنیا جہان","دھندا کار","ذریعہ معاش","گزر اوقات"]
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
روزگار کے معنی
"اس شخص کی ذات یہاں کے مسلمانوں کے لیے مُغْتَنَماتِ روز گار میں سے ہے۔" (١٩٧٧ء، اقبال کی صحبت میں، ٣٢١)
روز و شب روتے کڑھتے گذرے ہے اب یہی اپنا روزگار ہُوا (١٨١٠ء، کلیاتِ میر، ٨٥٣)
"اس نے کہا کہ اگر یہی بات تو کل سے میں روزگار کے لیے نہیں جاؤں گا۔" (١٩٧٨ء، براہوی لوک کہانیاں، ٧)
"جہاں جہاں روز گار لے جاتا ہے، آب و دانہ گھسیٹتا ہے، جاتا ہوں۔" (١٩٤٠ء، ساغرِ محبت، ٥٠)
ارے آنسو توں آتا روزگار اپنے پہ میں رووں شمع سال محنت شب ہاے تار اپنی یہ میں رووں (١٧٣٢ء، کربل کتھا، ١١٢)
روزگار کے مترادف
دور, کمائی, وقت, موقع, گزارہ
پیشہ, چاکری, دور, زمانہ, سنسار, عالم, عصر, قسمت, گزارا, محل, ملازمت, موقع, نوکری, وقت, کمائی
روزگار english meaning
serviceemploysituationbusiness; earninglivelihood; the world; fortune; agetimeseason(see under روز N.M*)livelihoodworld
شاعری
- جن بلاؤں کو میر سنتے تھے
اُن کو اس روزگار میں دیکھا - رنگ اُڑا چلا چمن میں گلوں کا تو کیا نسیم
ہم کو تو روزگار نے بے بال و پر کیا - دنیا نے تیری یاد سے بیگانہ کردیا
تجھ سے بھی دلفریب ہیں غم روزگار کے - ملک سے طور قیامت کےبن نہ پڑتے تھے
اخیراب تجھے آشوب روزگار کیا - آفت روزگار جب تم ہو
شکوہ روزگار کون کرے - قوس قزح ہے لیزم و گولہ ہے آسماں
تعلیم تیری دیکھ کے حیراں ہے روزگار - تلون ایسا ان ابناے روزگار میں ہے
کہ صبح ملیے تو ہے چرپری سلام علیک - بلبل خوش صغیر ہوں گلشن روزگار کا
کچھ میں نشید خواں نہیں زمزمۂ بہار كا - سر پر ہیں اب علی نہ رسول فلک و قار
گھر لٹ گیا گزر گئیں خاتون روزگار - تج نور سوں مشرف جب تھے ہوئے ہیں تب تھے
گزرانتے ہیں اپنا خوش روزگار موتی
محاورات
- حال کا نہ روزگار کا
- دوچار کوڑیوں کا روزگار کرنا
- روزگار اور دشمن بار بار نہیں ملتا
- روزگار اور دشمن بار بار نہیں ملتے
- روزگار چھوٹنا
- روزگار حمام کی لنگی ہے
- روزگار لگنا
- روزگار کرنا
- عورت کا خصم مرد۔ مرد کا خصم روزگار
- وسیلے بنا روزگار نہیں ملتا