روسیاہی کے معنی

روسیاہی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ رُو + سِیا + ہی }

تفصیلات

iفارسی زبان سے ماخوذ اس |رو| کے ساتھ فارسی صفت |سیاہ| کے ساتھ |ی| بطور لاحقۂ کیفیت لگانے سے |سیاہی| بننے سے مرکب |روسیاہی| اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٧٩٥ء کو "دیوان قائم" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["بے آبرو","بے عزت","تقصیر دار","گناہ گار","منہ کا کالا ہونا","کل مُنہا"]

اسم

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )

روسیاہی کے معنی

١ - بدنامی، ذلت، رسوائی۔

"کہ یہ پیکر خاک لاکھوں نقاب زرافشاں بدل لے مگر روسیاہی چھپے گی نہ اس کی۔" (١٩٧٩ء، شیخ ایاز شخص اور شاعر، ٢٥)

٢ - گناہ کا کام، بدکاری، زنا کاری۔

"اژدر خان مار خوار اسودہ جادو سے بخواہش نفس روسیاہی میں مشغول ہوا۔" (١٨٩٠ء، بوستان خیال، ٧١٩:٦)

روسیاہی کے مترادف

گناہ گاری

ابھاگی, اپرادھی, بداختر, بدبخت, بدچلنی, بدطالع, بدقسمت, بدنامی, بدنصیب, پاپی, خاطی, ذلت, رسوائی, شرمسار, شرمندہ, قصوروار, مجرم, محجوب, نالائق, ناہنجار

روسیاہی english meaning

prosodic |A|

شاعری

  • کیا ہے گر بدنامی و حالت تباہی بھی نہ ہو
    عشق کیسا جس میں اتنی روسیاہی بھی نہ ہو
  • روسیاہی جرم سے ہے بیش تر
    رو سفیدوں میں خجل مجھ کو نہ کر
  • کہا ہے دیدہ گر یاں کہ اب بقیہ عمر
    کریں علاج ہم آپ اپنی روسیاہی کا
  • روسیاہی سے شیخ کو کیا کام
    چھینٹ گہرے خضاب کی سی ہے
  • کہاں ہے دیدہ گریاں کہ اب بقّیہ عمر
    کریں علاج ہم آپ اپنی روسیاہی کا
  • کہاں ہے دیدہ گریاں کہ اب بقیہ عمر
    کریں علاج ہم آپ اپنی روسیاہی کا
  • کہاں تک روسیاہی شاد شرم آتی نہیں تم کو
    ضعیفی آگئی دنیا کا لالچ اب تو کم کرتے
  • روسیاہی قسمت گلگیر میں لکھی گئی
    بے گناہی کے لیے پیدا ہوئے پروانہ شمع

Related Words of "روسیاہی":