روشن بیان
{ رَو (و لین) + شَن + بَیان }
تفصیلات
iفارسی زبان سے ماخوذ اسم |روشن| کے ساتھ عربی اسم |بیان| لگانے سے مرکب |روشن بیان| بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٧٢ء کو مراۃ الغیب" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
صفت ذاتی ( واحد )
اقسام اسم
- جمع : رَوشَن بَیانات[رَو (و لین) + شَن + بَیا + نات]
- جمع غیر ندائی : رَوشن بَیانوں[رَو + شَن + بَیا + نوں (و مجہول)]
روشن بیان کے معنی
١ - جس کا انداز بیان واضح ہو، خوش گو، قادرالکلام، زبان پر قادر۔
وصف رخ روشن بیانوں سے بھی ہو سکتا نہیں شمع کی صورت فقط کہنے کو رکھتے ہیں زباں (١٨٧٢ء، مراۃ الغیب، ١٨)