روشنائی کے معنی
روشنائی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ روش (و مجہول) + نا + ای }
تفصیلات
iفارسی زبان سے ماخوذ اسم صفت روشن کے ساتھ |ائی| بطور لاحقۂ نسبت ملانے سے بنا اور اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٤٢١ء میں خواجہ بند نواز گیسو دراز کے ہاں "معراج العاشقین" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["روز روشن","لکھنے کی سیاہی"]
روشَن رَوشْنائی
اسم
اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
اقسام اسم
- جمع : روشَنائیاں[روش (و مجہول) + نا + اِیاں]
- جمع غیر ندائی : روشْنائیوں[روش (و مجہول) + نا + اِیوں (و مجہول)]
روشنائی کے معنی
"سورج کی روشنائی میں کلوروفل کی مدد سے پانی اور کاربن ڈائی آکسائیڈ جسے سادہ مرکبات سے پیچیدہ نامیاتی مرکبات بنائے جاتے ہیں۔" (١٩٧٠ء، برائیو | فائیٹا، ٦)
"روشنائی کی بوتل آگے جھکی اور خالی دواتوں سے ٹکرا کر لُڑھکنے لگی۔" (١٩٨٢ء، ڈنگو (ترجمہ)، ٩٧)
"مگر اس پیرِ روشنائی کے مرنے سے روشنائی مذہب کی روشنی بالکل بجھی نہیں۔" (١٨٩٧ء، تاریخ ہندوستان، ٥٣٣:٥)
روشنائی کے مترادف
روشنی, سیاہی
تجلّی, تجلی, روشنی, سیاہی, شعاع, شُعاع, لُوز, مداد, مُرکّب, نُور, کرن
روشنائی english meaning
Lightbrightnesssplendourink
شاعری
- میں اشکوں سے نام محمد لکھوں
قلم چھین لے، روشنائی نہ دے - کیا پختہ روشنائی تھی قدرت کے خامے میں
مضمون تھا آفتاب کا ذروں کے نامے میں - دل تیرہ کو روشنائی ہے مے
جسے کوفت (کذا) ہو مومیائی ہے مے - تجے کبر ہور کبریائی مجے
تجے دود ہور روشنائی مجے - ایک ڈبیہ دیا سلائی کی
پڑیا اک نیلی روشنائی کی