روضہ کے معنی
روضہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ رو (و مجہول) + ضَہ }
تفصیلات
iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں اپنے اصل معنی اور ساخت کے داخل ہوا اور بطور اسم ہی استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٧٣٩ء میں "کلیات سراج" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["سدھانا","بزرگواروں کا مقبرہ","سبزہ زار","گل کدہ","گنبد دار","لکڑی کا صندوق جو عورتیں لئے پھرتی ہیں اور حضرت بی بی کا روضہ کہتی ہیں","مزار جس پر گنبد بنا ہو"]
راض رَوضَہ
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
اقسام اسم
- جمع : روضے[رو (و مجہول) + ضے]
- جمع غیر ندائی : روضوں[رو (و مجہول) + ضوں (و مجہول)]
روضہ کے معنی
بہرِ تسکین شدتِ خفقان ٹھہری گلگشتِ روضۂ رضوان (١٨٥١ء، کلیات مومن، ٢٤٦)
رُکے تو دیکھوں کہ روضہ ہے یا تصور ہے ابھی تو گریہ ہے طاری حواس پر میرے (١٩٨٤ء، ذکرِ خیر الانام، ٦٤)
روضہ کے مترادف
باغ, جنت, مزار, حدیقہ, مقبرہ
آستانہ, باغ, باغیچہ, بوستاں, پھلواڑی, تَُربت, جنت, چمن, حدیقہ, رَوَضَ, سمادھ, گلزار, گلستاں, گلشن, مرغزار, مرقد, مزار, مقبرہ
روضہ کے جملے اور مرکبات
روضہ دار, روضۂ رسول, روضہ خوانی, روضہ والیاں, روضہء اطہر
روضہ english meaning
A beautiful garden; the tomb of a learned or pious mana mausoleumforeknowledgeknowledge of the invisible
شاعری
- حاجیوں آؤ شہنشاہ کا روضہ دیکھو
کعبہ تو دیکھ چکے‘ کعبہ کا کعبہ دیکھو - اب ہند سے شمیم مدینے میں جائیے
آنکھوں میں کاک روضہ سرور لگائیے - بہت ہے دل میں تمناے روضہ شہدا
برآے یہ مرا ارماں براے آل عبا - سیب دوحہ طوی کے ذقن ہور غبغب
پستہ روضہ فردوس ہیں سفتیں تیری - گرمرگئے تو روضہ رضواں کی سیر ہے
دونوں طرف مآل تمہار ابخیر ہے - لکھوں اک مختصر جملہ کہ روضہ ہے محمد کا
یہی مسند الیہ اچھا سبب ہے رفع مسند کا - بہر تسکین شدت خفقان
ٹھہری گلگشت روضہ رضوان - مصحفی شاعری رہی ہے کہاں
اب تو مجلس کے روضہ خواں ہیں ہم - ہے پست اوج پایہ منبر سے نہ فلک
منبر پہ روضہ خوان ہے کہ عرش پر ملک - سامنے روضہ سرور کے جو میں جا اترا
دل کے آئینے میں فردوس کا نقشہ اترا
محاورات
- اندھے کو سوجھے علاول خاں کا روضہ
- جنہیں نہ سوجھے پیر کا روضہ وہ بھی ہاتھ پکڑ کے کریں تماشا