روغن کے معنی

روغن کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ رو (و مجہول) + غَن }

تفصیلات

iفارسی زبان سے اسم ہے۔ یہ بھی قیاس کیا جاتا ہے کہ پہلوی زبان کے لفظ |روگن| سے ماخوذ ہے مگر اغلب یہی ہے کہ بہ لفظ فارسی سے اردو میں داخل ہوا۔ اردو میں بھی بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ اور سب سے پہلے ١٦٥٧ء میں "گلشنِ عشق" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["آب و تاب","چمک دمک","سندرس كے گوند یا لاكھ كا گلایا ہوا چمكدار روغن","مُرادف رنگت","کسی چیز کا چکنا عرق","کوئی چکنی سیال چیز"]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • جمع : روغَنْیات[رو (و مجہول) + غَن + یات]
  • جمع غیر ندائی : روغَنوں[رو (و مجہول) + غَنوں (و مجہول)]

روغن کے معنی

١ - خوردنی تیل، چکنا سیال جو بعض بیجوں، سبزیوں یا مغزیات کو پیس کر نکالا گیا ہو، جیسے روغنِ بادام، روغنِ کا ہو۔

"بعض کھانے آپکو بہت مرغب تھے سرکہ، شہد، حلوا، روغن زیتون، کدّو خصوصیت کے ساتھ پسند کرتے تھے۔" (١٩١٤ء، سیرۃ النبیۖ، ٢٠١:٢)

٢ - پالش یا لک جو لکڑی کی سطح کو شفاف بنانے کے لیے پھیرا جائے، وارنش۔

"الماریوں پر روغن ہونا ضروری ہے۔" (١٩٢٤ء، حلوائی کی تعلیم، ٢٠)

٣ - (چہرے وغیرہ کی) ہلکی ہلکی چمک اور نرماہٹ، آب وتاب، رونق، شادابی، نکھار (رنگ کے ساتھ مستعمل)۔

"اس تصویر کو دیکھو اتنے دن ہو گئے مگر رنگ روغن وہی ہے۔" (١٩٦٩ء، مہذب اللغات، ١٣٤:٦)

٤ - وہ تیل جو قلمی تصویروں میں رنگ کے ساتھ استعمال کیا جاتا ہے۔

 ہو چکا تھا گل چراغِ زندگانی ہجر میں کام روغن آگیا لیکن تری تصویر کا (١٨٥٤ء، دیوان اسیر، ٤٦)

٥ - گھی، چربی، چکنائی، مکھن، مسکہ، کھانے کا تیل۔ (فرہنگ آصفیہ)

روغن کے مترادف

پالش, چربی, رنگ, گھی, دمک, طلا[2]

آئل, پالش, تیل, چربی, چکنائی, چکناہٹ, دُہن, رنگ, روپ, گھی, لون, لُک, مسکہ, مكھن, وارنش, کلر

روغن english meaning

atgreaseoilbutter; varnishpolish; glossinesssmoothness or brightness (of complexion)allowbirth control [E]paint

شاعری

  • اشتر کئی جاتے تھے ادھر سے
    پرآدر و روغن و شکر سے
  • سینا مرا کر پاتلہ روغن سو خوں کر سوز کا
    لا لا نمک ہوں عشق تے جگرم کو تلتا ہے ہنوز
  • ہونٹ پپڑاے جو اس کی گرمئی صحبت سے رات
    جھاڑ میں شمعیں پگھل کر موم روغن ہو گئیں
  • اے ولی کیوں خشک مغزی کا نہیں کرتا علاج
    یاد ان انکھیاں کی تجھ کوں روغن بادام ہے
  • دیا اس خوش نین نے رات کوں مجھ کوں سراغ اپنا
    کیا میں روغن بادام سوں روشن چراغ اپنا
  • خواصیں روغن بلسان کو مل کر
    کیا زخموں کو اچھا سب طرح پر
  • ترک کی چرب غذا دین کو رونق بخشی
    کیا چراغ رہ اسلام جلا بے روغن
  • یہ صراحی ہے یہ ججھر ہے یہ مٹکا یہ گول
    یہ ہے صحنک یہ سبو بہر شراب و روغن
  • موم روغن لب خشکیدہ دل پر نہ ملا
    غیر سے چرب زبانی رہی محفل میں سدا
  • ہے عجب کی جاکہ روغن سے ہوئے ٹھنڈے چراغ
    آنسوؤں نے نام آنکھوں میں نہ رکھا نور کا

محاورات

  • اس نے بہت روغن قاز ملا ہے
  • بے روغن چراغ جلنا مشکل ہے
  • روغن قاز ملنا
  • روغن گندہ بیروزہ اگرچہ بانان خوردن گندہ است لیکن ایجاد بندہ است
  • منہ کا روغن اڑ جانا

Related Words of "روغن":