رول[2] کے معنی ، مترادف ، اور مطلب | urdu word roll[2] meanings and details
رول[2] کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ رول (و مجہول) }
تفصیلات
iاصلاً انگریزی زبان کا لفظ ہے۔ اردو میں انگریزی سے ماخوذ ہے اصل معنی اور اصل حالت میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٤٥ء کو"دولت ہند" میں مستعمل ملتا ہے۔
["Roll "," رول"]
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
رول[2] کے معنی
ذلت اٹھا رہا ہوں میں قلیوں کے غول میں اچھے وہی جو لکھ گئے آنر کے رول میں (١٩٢١ء، اکبر، کلیات، ٢٥٢:٣)
"یہ بائسیکل کا پمپ ہے اس سے . ہم ہوا بھی بھرتے ہیں اور رول کا کام بھی لیا جاتا ہے۔" (١٩٤٨ء، بحر تبسم، ٣٥)
"کاغذ کا بڑا سا رول تیار کر لیا جاتا تھا، اس پر برش سے لکھائی کی جاتی تھی۔"١٩٧٥ء، انسان کی کہانی، ٢
"اس کے بیجوں کی بو واقعی بڑی خوش گوار ہوتی ہے اور یہ رولوں، ڈبل روٹیوں اور کیکوں پر چھڑکے جاتے ہیں۔" (١٩٦٢ء، جڑی بوٹیوں سے علاج، ٦٦)