روتی صورت
{ رو (و مجہول) + تی + صُو + رَت }
تفصیلات
iسنسکرت زبان سے ماخوذ صفت |روتا| کی تانیث |روتی| کے ساتھ عربی اسم |صورت| لگانے سے مرکب |روتی صورت| بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٥٤ء کو "دیوان ذوق" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
صفت ذاتی ( واحد )
اقسام اسم
- جمع : روتی صُورَتیں[رو + تی + صُو + رَتیں (ی مجہول)]
- جمع غیر ندائی : روتی صُورَتوں[رو (و مجہول) + تی + صُو + رَتوں (و مجہول)]
روتی صورت کے معنی
١ - ایسا شخص جو چہرے سے روتا اور بسورتا ہوا معلوم ہو، جو ہر وقت اندوہگیں اور ملول نظر آئے۔
ان کو بے خود نے جو چھیڑا تو وہ ہنس کر بولے ہم سے کیا ہنسنے کا منھ ہے ترا، روتی صورت (١٩٠٥ء، گفتار بے خود، ٧٣)