رومانی کے معنی
رومانی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ رُو + ما + نی }
تفصیلات
iانگریزی زبان سے ماخوذ اسم |رومان| کے آخر پر |ی| بطور لاحقہ صفت لگانے سے بنا ہے۔ اردو میں بطور اسمِ صفت استعمال ہوتا ہے۔ اور سب سے پہلے ١٩٤٤ء میں "آدمی اور مشین" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["رومان پسند"]
Romance رُومانی
اسم
صفت ذاتی
رومانی کے معنی
"سندھی لوک کہانیاں، سرحد کی رومانی کہانیاں اور کشمیری لوک کہانیاں ترتیب دے چکا ہے۔" (١٩٧٨ء، براہوی لوک کہانیاں، ٥)
"افلاطون تاریخِ ادب میں پہلا جلیل القدر رومانی تھا۔" (١٩٦٨ء، مغربی شعریات (ترجمہ)، ٢٩٧)
"ان کا (مرزا ادیب) شمار بھی ایسے افسانہ نگاروں میں ہو گا جن کے فن پر رومانی طرز اظہار و افکار کا گہرا اثر رہا ہے۔" (١٩٨٧ء، قومی زبان، کراچی، ستمبر، ١٧)
"پھر رومانی قلعوں اور خیالی جنتوں میں پناہ گزین ہونے کی بجائے مردانہ وار ان حالات اور ان قوتوں کا مقابلہ کرتے ہیں۔" (١٩٤١ء، افادی ادب، ٢٥)
رومانی کے جملے اور مرکبات
رومانی تحریک, رومانی تنقید, رومانی ٹائپ, رومانی شاعری, رومانی دور