روٹی کے معنی
روٹی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ رو (و مجہول) + ٹی }
تفصیلات
iسنسکرت میں |روٹکا| سے ماخوذ |روٹی| اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ اور سب سے پہلے ١٥٣٧ء، میں "قصیدہ در لغاتِ ہندی" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["(خمیری) روٹی جو اس آٹے سے پکائی جائے جس میں خمیر ڈال کر اسے کھٹا کیا ہو","(دال) معمولی کھانا","(ڈبل) انگریزی طریقے کی بنی ہوئی موٹی خمیری روٹی","آب و دانہ","غریبوں کا کھانا","مردے کے چہلم کا کھانا","وہ پھپھوندی جو روٹی کی طرح منجمد ہو کر سرکے کی مٹکی میں جم جاتی ہے","وہ دعوت جو کسی امر ناجائز کی پاداش میں بطور جرمانے کے ادنیٰ قوموں اور برادری میں کھلانی پڑتی ہے","کسی اناج کے آٹے کی گول بنی ہوئی گول چپاتی"]
روٹکا روٹی
اسم
اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
اقسام اسم
- جمع : روٹِیاں[رو (و مجہول) + ٹِیاں]
- جمع غیر ندائی : روٹِیوں[رو (و مجہول) + ٹِیوں (و مجہول)]
روٹی کے معنی
"عمر ایک آدمی کے سر پر روٹیاں اور شوربے کی دیگچی رکھوا کر لے آیا۔" (١٩٨١ء، سفر در سفر، ٥٩)
روٹی کا بندوست کریں گے وہ کس طرح پانی کا انتظام بھی جن سے نہ ہو سکا (١٩٨٨ء، جنگ، کراچی، (قطعہ رئیس امروہوی)، ٢٢ مئی، ٣)
"صاحبِ مقدور چالیسویں کے بعد روٹی بھی کیا کرتے ہیں" (١٩٠٥ء، رسومِ دہلی، سید احمد، ١٢٠)
روٹی کے مترادف
پراٹھا, چپاتی, اناج, کھانا, نان
پراٹھا, پھلکا, پھلکی, تلچھٹ, چپاتی, خبز, رزق, غذا, گزارا, گُلی, لولا, مانڈا, نان, ٹکر, ٹکڑا, ٹکی, ٹکیا, ڈوڈا, کلچا, کھانا
روٹی کے جملے اور مرکبات
روٹی کپڑا, روٹی دال, روٹی پانی, روٹی کا مارا, روٹی والا, روٹی دیوا, روٹی توڑ, روٹی ٹکڑا, روٹی چوٹٹا
روٹی english meaning
A cake of bread; breada loafadmire greatly |ONO|
شاعری
- سوسوروپے تو یک کو یک لگتا تھا ساقی تھے تویاں
وو گئے تو سب کسوٹ اتا ہوئی روٹی ساری آٹ پر - اور وہ جو ناچنے میں بتاتے ہیں بھاؤ تاو
چتون اشارتوں سے کہیں ہیں کہ روٹی لاو - تھی بھوک لئی کھانا ولے نگلوں تو نگلا نا گیا
دیکھی تو قلفی شیر برنج روٹی گرم انواس تھا - مارتی پاپوش پر ہوں ایسی روٹی آپ کی
جوتیاں مارو گے کل دیں گالیاں دو چار آج - کیوں نہ دیں آبرو کو روٹی پر
بابا آدم کے ہم بھی پوتے ہیں - سوا تمھارے کسی سے میں نے نہ رکھ کے روٹی پہ بوٹی کھائی
اگر نہ مانو اٹھاؤں تیسوں کلام صاحب ابھی منگا کر - روٹی پکاوے کس پر؟ گھر میں توا ندارد
گر ٹھیکرے پہ تھوپے تو پھر مزا ندارد - دل جلا کر مرا ہونے کا نہیں تمکو ثواب
ہے بڑی روٹی میں آیا موے ظالم یہ عذاب - نصیحت کی نہ کھائی روٹی دو دن
بہو آپا تمھاری بس بھری ہے - چوں دال روٹی آمدہ فرمان کژدگار
گر بیشتر بہم نہ رسد کم غنیمت است
محاورات
- آدھی روٹی بس کایتھ ہیں کہ پس
- آدھی روٹی پاؤ بھر شکر
- آگ روٹی کی کیا دوستی
- ابھی رو رو کے روٹی مانگتا (ابھی مانگتی) ہے
- اپنا کے روٹی تین گیت گوتی
- ادھیڑ کے روٹی نہ کھاؤ تنگی ہوتی ہے
- ایسی ننھی ہیں کہ روٹی کو لوٹی اور پانی کو مم کہتی ہیں
- ایمان دار کھائے بوٹی بے ایمان کھائے روٹی
- ایماندار کھائے بوٹی بے ایمان کھائے روٹی
- ایک اور ایک دو روٹیاں