رکن اسلام کے معنی
رکن اسلام کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ رُک + نے + اِس + لام }
تفصیلات
iعربی زبان سے ماخوذ اسم |رکن| کے آخر پر کسرہ اضافت لگا کر عربی اسم |اسلام| لگانے سے مرکب اضافی بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٩٨ء کو "مضامین سرسید" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
اقسام اسم
- جمع : اَرْکانِ اِسْلام[اَر + کا + نے + اِس + لام]
رکن اسلام کے معنی
١ - مذہب اسلام کا فرض یا ضروری چیز۔
"میں بڑے بھاری رکن اسلام یعنی حدیث کو اکھاڑنا چاہتا ہوں۔" (١٨٩٨ء، مضامین سرسید، ٩٧)