رکن یمانی کے معنی

رکن یمانی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ رُک + نے + یَما + نی }

تفصیلات

iعربی زبان سے ماخوذ اسم |رکن| کے آخر پر کسرۂ صفت لگا کر عربی اسم معرفہ |یمن| سے |یمانی| لگانے پر مرکب توصیفی بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٧٤ء کو "مراثی انیس" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["کعبہ شریف کے رکنوں میں سے ایک رکن"]

اسم

اسم معرفہ ( مذکر - واحد )

رکن یمانی کے معنی

١ - کعبہ کے ستونوں میں سے ایک ستون۔

"آپ حجراسود اور رکن یمانی کے درمیان نماز پڑھتے تھے، تاکہ بیت اللہ بھی سامنے رہے اور بیت المقدس کا بھی استقبال ہو جائے۔" (١٩٦٩ء، معارف القرآن، ٣١٨:١)

رکن یمانی english meaning

feel ashamedfind (something) disgraceful

شاعری

  • اے کعبہ ایماں تری حرمت کے دن آئے
    اے رکن یمانی تری شوکت کے دن آئے