رہ نما کے معنی
رہ نما کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ رَہ + نُما }
تفصیلات
iفارسی زبان سے ماخوذ اسم |رہ| کے ساتھ فارسی ہی میں |نمودن| مصدر سے فعل امر |نما| بطور لاحقہ فاعلی لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ اور سب سے پہلے ١٧٣٢ء میں "کربل کتھا" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
صفت ذاتی ( واحد )
رہ نما کے معنی
١ - راستہ دکھانے والا، رہنمائی کرنے والا، قائد یا لیڈر۔
"غلام بے مقدارِ چہاردہ معصوم رہنما کا . حق تعالٰی اوسے ایمان عطا کرے۔" (١٧٣٢ء، کربل کتھا، ٣٧)