رہتی دنیا تک کے معنی
رہتی دنیا تک کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ رَہ + تی + دُن + یا + تَک }
تفصیلات
iسنسکرت زبان سے ماخوذ اسم |رہتا| کی تانیث |رہتی| کے ساتھ عربی اسم |دنیا| کے ساتھ سنسکرت سے ماخوذ اسم |تک| لگانے سے مرکب |رہتی دنیا تک| بنا۔ اردو میں بطور متعلق فعل استعمال ملتا ہے۔ ١٨٦٦ء کو "جادۂ تسخیر" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
متعلق فعل
رہتی دنیا تک کے معنی
١ - جب تک دنیا قائم ہے، ہمیشہ ہمیشہ۔
"خدا تمہارے سہاگ کو رہتی دنیا تک رکھے۔" (١٩٥٢ء، افشاں، ١١٤)