ریحان کے معنی

ریحان کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ رَے (ی لین) + حان }ایک خوشبودار پودا

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں اپنے اصل مفہوم اور ساخت کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے سب سے پہلے ١٦٦٥ء میں "علی نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["(اسم مونث) ریحان کے بیج","اس کا بیج","اناج کا پتہ","ایک خوشبوناک پودے کا نام جو تلسی کے قسم میں سے ہے","ایک قسم کا پودہ جس کے پتوں اور چھوٹے چھوٹے پھولوں میں سے خوشبو آتی ہے","ایک قسم کا عربی خط","زندگی کا سہارا","سرخ پھول کے سوا ہر ایک پھول","عطا (خدا کی)","ہر ایک خوشبودار پودہ"],

روح رَیحان

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد ), اسم

اقسام اسم

  • جنسِ مخالف : رَیْحانَہ[رَے (ی لین) + حا + نَہ]
  • لڑکا

ریحان کے معنی

١ - ایک تیز خوشبو دار پودا جس کے بیج (جو بھیگ کر لُعاب دار ہو جاتے ہیں) شربت اور دوا میں استعمال ہوتے ہیں، تخمِ بالنگا۔

"بید کی چھڑ ہے یا خیزران کی ٹہنی یا ریحان کی لکڑی۔" (١٩٤٢ء، الف لیلہ و لیلہ، ٢٩٠:٣)

٢ - گلِ سرخ

 تیری راہوں کے خس و خاشاک و خار سنبل و ریحاں گلاب و یاسمیں (١٩٧٥ء، خروشِ خم، ٨)

٣ - [ خطاطی ] خطِ نسخ کا ایک انداز جس میں حروف کے دائرے لمبے اور سطح چھوٹی ہوتی ہے جو خوبصورت اندازِ کتابت سمجھا جاتا ہے۔

"سُکبدست اتنے بڑے کہ خطِ ریحان کے حروف کو . بائیں پاؤں سے چھاپ ڈالتے۔" (١٩١٥ء، سجاد حسین، حاجی بغلول، ١١٦)

٤ - شراب؛ ان معنوں میں مؤنث ہے۔ (ماخوذ: نوراللغات)

ریحان الدین، ریحان الایمان، ریحان الجہال، محمد ریحان

ریحان english meaning

an odiferous plantsweet basilassimilating faculty [A~غذا]the faculty assimiliating foodRehan

شاعری

  • دونوں عالم میں حسین اور حسن سے خوشبو
    خوب مہکے گل ریحان رسول عربی
  • افلاک پہ تاروں کی جھمکتی ہے طلسمات
    اور روئے زمیں پر گل و ریحان تماشا
  • غم ان کے لیے راح و ریحان و روح
    یتضر عون و یضرعون
  • لیا ہاتھ جب خامہ مشک بار
    لکھا نسخ و ریحان و خط غبار
  • کہ نے پھر دور ریحان زحل ہے
    سعادت سرحد وجہ خلل ہے

Related Words of "ریحان":