صہبائے ریحانی کے معنی

صہبائے ریحانی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ صَہ + با + اے + رَے (ی لین) + حا + نی }

تفصیلات

iعربی زبان سے ماخوذ اسم |صہبا| کےساتھ |ے| بطور حرفِ اضافت بڑھانے کے بعد کسرہ صفت لگا کر عربی اسم صفت |ریحانی| لگانے سے مرکب توصیفی بنا۔ اردو زبان میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٧٥٤ء کو "دیوان داؤد اورنگ آبادی" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

صہبائے ریحانی کے معنی

١ - ریحانی رنگ کی شراب، سبزی مائل شراب، ایسی شراب جس میں ریحان کی خوشبو شامل کر دی جائے۔

 ہوا بے خود میں تیرا سبز خط دیکھ ترا صہبائے ریحانی یہی ہے (١٧٥٤ء، دیوان داؤد اورنگ آبادی، ٧٠)