زانو بزانو کے معنی

زانو بزانو کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ زا + نُو + بَزا + نُو }

تفصیلات

iفارسی زبان سے ماخوذ اسم |زانو| کے ساتھ |ب| بطور حرف جار لگا کر دوبارہ |زانو| لکھنے سے مرکب |زانو بزانو| بنا۔ اردو میں بطور متعلق فعل استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٤٥ء کو "کلیات ظفر" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

متعلق فعل

زانو بزانو کے معنی

١ - زانو سے زانو ملا کر، گھٹنے سے گھٹنا جوڑے، مل کر۔

"لاطینی زبان کے متعلمین راسخ الاعتقاد قیس کے زانو بزانو تعلیم پاتے تھے۔" (١٩٢٥ء، تاریخ یورپ جدید (ترجمہ)، ١٣٥)