زرافشاں کے معنی

زرافشاں کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ زَر + اَف + شاں }

تفصیلات

iفارسی زبان سےماخوذ اسم |زر| کے ساتھ فارسی مصدر |افشاندن| سےصیغۂ امر |افشاں| لگانےسےمرکب |زرافشاں| بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٩٢ء کو "سفرنامۂ روم و مصر و شام" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["پر زر","سونے سے معمور","سونے کا","طلا کار"]

اسم

صفت ذاتی ( واحد )

زرافشاں کے معنی

١ - طلائی، سنہرا، سنہرے رنگ کا۔

"ایک مقام پر اسی بدنصیب بادشاہ کے دو فرمان لٹک رہے ہیں جو زر افشاں کاغذ پر ہیں۔" (١٩٤٦ء، شیرانی، مقالات، ١٢)

٢ - چمک دار،سنہرے تاروں سے بنا ہوا، (مجازاً) زرق برق۔

"جس وقت خاتون جہاں بالباس زر افشاں داخل حمام مغرب ہوئی۔" (١٩٠١ء، الف لیلہ، سرشار، ٥٥)