زردی کے معنی

زردی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ زَر + دی }

تفصیلات

iفارسی زبان سے ماخوذ اسم |زرد| کے ساتھ |ی| بطور لاحقۂ نسبت لگانے سے |زردی| بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٦١١ء کو "کلیات قلی قطب شاہ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["انڈے کی زردی","انڈے کے اندر کا زرد حصہ","پھول کا زیرہ","پھول کے اندر کا زیرہ","پیلا پن (چھانا کے ساتھ)","پیلا رنگ","دینارِ سرخ","زیرہ گل","کنول بائے"]

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

اقسام اسم

  • جمع : زَرْدِیاں[زَر + دِیاں]
  • جمع غیر ندائی : زَرْدِیوں[زَر + دِیوں (و مجہول)]

زردی کے معنی

١ - پیلاہٹ، پیلا پن، پیلا رنگ۔

"شاد کو جا کر میں نے بھی دیکھا کیا کہوں تجھ سے پوچھ نہ کچھ منہ کی اداسی، رنگ کی زردی ضعف و نقاہت ہائے ستم۔" (١٩٢٧ء، شاد عظیم آبادی، میخانۂ الہام، ١٧٨)

٢ - انڈے کے اندر کا لحمیات اورچربی پر مشتمل نیم سیال زرد مادہ جو جنین کے تغذیے کا کام دیتا ہے اور جسے سفید مادہ گھیرے ہوئے ہوتا ہے۔

"بعض طفیلی ہائی منو پیڑا کے بیضوں کو چھوڑ کر عموماً بیضوں میں زردی کی کافی مقدار موجود ہوتی ہے۔" (١٩٧١ء، حشریات، ٣٨)

٣ - پھول کا زیرہ، اشرفی۔ (ماخوذ : نوراللغات، مہذب اللغات)

٤ - [ تصوف ] سالک کی صفت عشقی کو کہتے ہیں جو سلوک میں عارض ہوتی ہے اور درد کو بھی مراد لیتے ہیں۔ (مصباح التعرف، 136)

زردی کے مترادف

پیلاہٹ, یرقان

اشرفی, پانڈو, پیلاہٹ, صُفر, صفرة, مہر, یرقان

زردی english meaning

yellowness; yellow colour; paleness; jaundice; yolk of an egg; a gold mohurdumb ; mute (only in Quran PH.)

شاعری

  • کمیتاں و خنگاں و بوراں سرنگ
    سمنداں و زردی و مشکی پلنگ
  • تمن خواہش ہمن زردی نبایا مکھ بیچارا سو
    دکھے عاشق شفاخانہ تمن لاہی کرن سکتا
  • کھٹائی اس کی نئیں لیموں کے حق م‘ےں دافع صفرا
    ترش مت ہو قراری ہے ہمارے رنگ کی زردی
  • ہر چند رنگ زردی حاصل ہے عاشقوں کوں
    لیکن شگفتہ رو ہیں گل جعفری کے مانند
  • زردی رنگ و رونا دونوں دلیل کشتن
    خوش طالعی سے میرے کیا کیا گواہ نکلے
  • ڈالی جو نظر حسن شہ جن و ملک پر
    گیندے کی ہے زردی گل خورشید فلک پر
  • تمن خواہش ہمن زردی نپایا مکھ بیچارا سو
    دکھے عاشق شفا خانہ تمن لاہی کرن سکتا
  • سبزی جو لہلہے ہے تو زردی ہے ڈہڈہی
    پکھراج صدقے اور سمرد نثار ہے
  • عشق کیا ہے جب سے ہم نے دل کو کوئی ملتا ہے
    اشک کی سرخی زردی چہرہ کیا کیا رنگ بدلتا ہے
  • سب روم روم تن میں زردی غم بھری ہے
    خاک جسد ہے میری کس کان زر کا خاکا

محاورات

  • زر گیا زردی چھائی زر آیا سرخی آئی
  • زر گیا زردی چھائی، زر آیا سرخی آئی
  • زردی چھانا
  • سیلونت گن نہ تجھے اوگن تجھے نہ گلام۔ ہردی زردی نہ تجھے کھڑس بحے نے آم
  • منہ ‌پر ‌زردی ‌کھنڈ ‌جانا
  • منہ پر زردی پھر جانا یا چھا جانا
  • منہ پر زردی کھنڈ جانا
  • ہلدی ‌زردی ‌نہ ‌تجے ‌کھڑس ‌تجے ‌نہ ‌آم۔ ‌جو ‌ہلدی ‌زردی ‌تجے ‌تو ‌اوگن ‌تجے ‌گلام

Related Words of "زردی":