زرکاری کے معنی
زرکاری کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ زَر + کا + ری }
تفصیلات
iفارسی زبان سے ماخوذ اسم |زر| اور فارسی لاحقۂ فاعلی |کار| کے ساتھ |ی| بطور |ی| لاحقۂ کیفیت لگانے سے |زرکاری| بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٤٥ء کو"مجمع الفنون" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
زرکاری کے معنی
١ - کاغذ، چرم پر سونے کے پانی، برادے وغیرہ سے نقاشی یا سنہری چھپائی۔
یا مرصع ہے سقف زنگاری لعل و گوہر ہیں صرف زرکاری (١٩٢٤ء، مطلع انوار، ٤٠)