زمانے کے معنی
زمانے کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ زَما + نے }
تفصیلات
١ - ماہ و سال کی گردش کا عرصہ، دن رات، حالات، زماں، مدت۔, m["زمانہ (دیکھئیے) کی جمع نیز مغیّرہ حالت (تراکیب) میں مُستعمل)"]
اسم
اسم ظرف زماں
زمانے کے معنی
١ - ماہ و سال کی گردش کا عرصہ، دن رات، حالات، زماں، مدت۔
زمانے کے جملے اور مرکبات
زمانے بھر کا, زمانے کا, زمانے کا چلن, زمانے کی راہ, زمانے کی ہوا, زمانے کے
شاعری
- دشمنی ہم سے کی زمانے نے
کہ جفا کار تجھ سے یار کیا - گزرا کسے جہاں میں خوشی سے تمام روز
کس کی کٹی زمانے میں بے غم تمام شب - کہیں نسل آدمی کی اُٹھ نجاوے اس زمانے میں
کہ موتی آب حیواں جانتے ہیں آب انساں کو - جو ہے سو پائمال غم ہے میر
چال بے ڈول ہے زمانے کی - میرے تغیئرِ حال پر مت جا
اتفاقات ہیں زمانے کے! - تم زمانے کے مخالف تھے مگر تم پر بھی
کچھ نہ کچھ چھوڑ گیا‘ رنگ زمانہ اپنا - ثبات ایک تغیر کو ہے زمانے میں
سکوں محال ہے قدرت کے کارخانے میں - چلو اچّھا ہوا کام آگئی دیوانگی اپنی
وگرنہ ہم زمانے بھر کو سمجھانے کہاں جاتے - زمانہ کفرِ محبت سے کرچکا تھا گُریز
تری نظر نے پلٹ دی ہوا زمانے کی - زمانے بیت چلے اور کوئی نہیں آیا
گھری ہیں بوڑھی کتابوں میں لڑکیاں کب سے
محاورات
- (زمانے کی) ہوا پلٹنا
- اگلے زمانے کے / والے
- بابا آدم کے زمانے کا
- حقے کا مزا جس نے زمانے میں نہ جانا ۔ وہ مرد مخنث ہے نہ عورت نہ زنانہ
- دنیا (یا زمانے) کی ہوا دیکھنا
- زمانے بھر کا
- زمانے بھر کی خاک چھاننا
- زمانے پر روشن ہونا
- زمانے سے اٹھنا (اٹھ جانا)
- زمانے سے اڑنا