رہبری کے معنی

رہبری کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ رَہ + بَری }

تفصیلات

iفارسی زبان سے ماخوذ اسم |رہْبَر| کے آخر پر |ی| بطور لاحقہ کیفیت لگانے سے بنا۔ جو اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٨٨٧ء میں "خیابانِ آفرینش" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["راہ نمائی"]

رَہ رَہْبَر رَہْبَری

اسم

اسم کیفیت ( مؤنث )

رہبری کے معنی

١ - رہنمائی، ہدایت۔

"آپ اپنے مشورے اور رہبری سے اس بات کو ممکن بنائیں۔" (١٩٨٢ء، آتشِ چنار، ٦٥٥)

رہبری english meaning

Guidanceguidanceleadership

شاعری

  • بھٹک رہے ہیں اندھیرے میں قافلے والے
    کہ رہبری کے لئے میر کارواں نہ رہا
  • ہر قدم گریزاں تھا، ہر نظر میں وحشت تھی
    مصلحت پرستوں کی رہبری قیامت تھی
  • آنکھوں کی رہبری نے کہوں کیا میں دل کے ساتھ
    کوچے کی اس کے راہ بتانے نے کیا کیا
  • اے خضر رہبری کے وہ دعوے کہاں گئے
    مدت سے پھر رہا ہے کوئی کوئے یار میں
  • دنیا طلب نہ ہو کہ سراسر ہے گمراہی
    طالب ہو دیں کا جو کرے تج کوں رہبری
  • گرایا شیخ نے چاہ ذلالت میں مریدوں کو
    تری اس رہبری سے تو عصائے کور بہتر تھا
  • آنکھوں کی رہبری نے کہوں کیا میں دل کے ساتھ
    کوچے کی اس کے راہ بتانے میں کیا کیا
  • رہبری کر مجے براہ ہدیٰ
    عافیت از ضلال دے یارب

محاورات

  • او خویشتن گم است کرا رہبری کند

Related Words of "رہبری":