زمردی پلاؤ کے معنی

زمردی پلاؤ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ زُمُر + رُدی + پُلا + او }

تفصیلات

iفارسی زبان سے ماخوذ صفت |زمردی| کے ساتھ فارسی اسم |پلاؤ| لگانے سے مرکب |زمردی پلاؤ| بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٨٥ء کو "بزم آخر" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

زمردی پلاؤ کے معنی

١ - مختلف میووں اور بالخصوص پستے سے بنایا ہوا پلاؤ، پلاؤ کی ایک قسم۔

"سنہری پلاؤ، روپہلی پلاؤ، انناس پلاؤ، زمردی پلاؤ، مزعفر لیجیے ایک پلاؤ ہی کی کتنی قسمیں نکل آئیں۔" (١٩٨٧ء، قومی زبان، کراچی، اکتوبر، ١٣)