زمزمستان کے معنی
زمزمستان کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ زَم + زَمِس + تان }
تفصیلات
iعربی زبان سے ماخوذ اسم |زم زم| کے ساتھ فارسی لاحقۂ ظرفیت |ستان| لگانے سے |زمزمستان| بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٧٤ء کو "برگ خزاں" میں مستعمل ملتا ہے۔
["زَمزَم "," زَمْزَمِسْتان"]
اسم
اسم ظرف مکان ( مذکر - واحد )
زمزمستان کے معنی
١ - عیش و آرام کی جگہ، سکون و راحت کا مقام۔
تمہارے آرزو انگیز زمزمستان میں وفور عیش ہے افراط ناز و نعمت میں (١٩٧٤ء، برگ خزاں، ٦٠)