زمزمہ پردازی کے معنی
زمزمہ پردازی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ زَم + زَمَہ + پَر + دا + زی }
تفصیلات
iعربی زبان سے ماخوذ اسم |زمزمہ| کے ساتھ فارسی صیغۂ امر |پرداز| کے ساتھ |ی| بطور لاحقۂ کیفیت لگانے سے مرکب |زمزمہ پردازی| بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٧٩٥ء کو "دیوان قائم" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم صوت ( مؤنث - واحد )
زمزمہ پردازی کے معنی
١ - نغمہ سرائی، ترانہ سنجی۔
"ان کی زمزمہ پردازیوں کا نیا مجموعہ زبور عجم کے نام سے عنقریب سامعہ نواز ہونے والا ہے۔" (١٩٨٦ء، حیات سلیمان، ٣٢٨)