زنار پوش کے معنی
زنار پوش کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ زُن + نار + پوش (و مجہول) }
تفصیلات
iعربی زبان سے ماخوذ اسم |زنار| کے ساتھ فارسی مصدر |پوشیدن| سے مشتق صیغہ امر |پوش| بطور لاحقۂ فاعلی لگانے سے مرکب |زنار پوش| اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٣٥ء کو "بال جبریل" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
صفت ذاتی ( واحد )
زنار پوش کے معنی
١ - جینئو پہننے والا، (مجازاً) کافر، بت پرست۔
"اسی سبب اچھوتوں اور زنار پوشوں کی اجناس کے علیحدہ علیحدہ بھاؤ تھے۔" (١٩٨٦ء، جوالامکھ، ٢٦٤)