زیارت کے معنی

زیارت کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ زِیا + رَت }منور۔ چمکیلا

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٦٠٩ء کو "قطب مشتری" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["پھولوں کی رسم","سلام (پڑھنا کے ساتھ)","متبرک مقام چیز یا مقام کو دیکھنا","مقبرہ پیر یا پیغمبر کا","مقدس مقام کو جانا","ملاقات (کسی قابلِ تعظیم شخصیت سے)","میّت کے سوگ کی مجلس جو عموماً تیسرے روز ہوتی ہے","وہ جگہ یا مقام جہاں عقیدت اور تعظیم کے ساتھ جایا جائے","کرنا ہونا کے ساتھ","کسی متبرک مقام، شے کو دیکھنے یا دیکھنے جانے کا عمل"],

زور زِیارَت

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد ), اسم

اقسام اسم

  • جمع : زِیارَتیں[زِیا + رَتیں (ی مجہول)]
  • جمع غیر ندائی : زِیارَتوں[زِیا + رَتوں (واؤ مجہول)]
  • لڑکا

زیارت کے معنی

١ - کسی متبرک مقام، شے کو دیکھنے یا دیکھنے جانے کا عمل، یاترا۔

"دعا کیجیے کہ عمرہ، حج اور زیارت روضۂ اقدس نصیب ہوں۔" (١٩٢٩ء، خطوط محمد علی، ١٥٩)

٢ - دیدار، درشن، ملاقات (کسی قابل تعظیم شخصیت سے)۔

"اسے خواب میں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت نصیب ہوئی۔" (١٩٨٥ء، طوبٰی، ١٦٨)

٣ - پھولوں کی رسم، نتیجہ، میت کے سوگ کی مجلس جو عموماً تیسرے روز ہوتی ہے۔

"دکن کے مسلمان مذکور الصدر رسم کو زیارت کے نام سے موسوم کرتے ہیں اس موقع کے لیے لفظ پھول کا ان کے ہاں کوئی مفہوم نہیں۔" (١٩٤٣ء، اصطلاحات پیشہ وراں، ١٤٥:٧)

٤ - وہ جگہ یا مقام جہاں عقیدت اور تعظیم کے ساتھ جایا جائے، زیارت گاہ۔

 مشہور ہو گئی ہے زیارت شہید کی خوں گشتہ آرزو کا بنا ہے مزار دل (١٨٧٨ء، گلزار داغ، ١٣١)

٥ - دیدار، منھ دیکھنا، شبیہ، مرقع۔

 اب حشر میں تو کیجیو اکبر کی زیارت دنیا سے اٹھی آج پیمبرہ کی زیارت (١٨٧٥ء، دبیر، دفتر ماتم، ٧٢:٦)

٦ - ایک سلام جو شیعہ حضرات اماموں اور اولیا کی بزرگی ظاہر کرنے کے لیے پڑھتے ہیں۔

 مضمون زیارتوں میں بھی رونے کا ہے تمام ہر سطر مرثیہ ہے ہر اک لفظ ہے سلام (١٨٧٥ء، دبیر، دفتر ماتم، ١٠٥:٤)

٧ - تعزیہ، علم، تابوت یا کسی پیر یا بزرگ کے نشان نکالنے کا مخصوص دن، تاریخ یا وقت۔

"ان تمام اخراجات سے جو کچھ بچ جاتا ہے وہ زیارت کے روز کھچڑی پر خرچ ہوتا ہے۔" (١٩٠٥ء، عصر جدید، فروری، مارچ، ١٠٩)

زہارت رسول، زیارت حسین، زیارت مقبول

زیارت کے مترادف

زائر, رویت, نظارہ, درشن

تعزیہ, تیجہ, تیرتھ, جات, جاترا, جاترہ, حاضری, حضوری, درشن, دیدار, زَوَرَ, سلامی, شبیہ, عَلَم, لقا, مرقع, ملاقات, نظارہ, یاترا

زیارت کے جملے اور مرکبات

زیارت کدہ, زیارت گاہ

زیارت english meaning

visiting (a shrine)pilgrimage(Plural) (see under فن*)visitZiaret

شاعری

  • آ زیارت کو قبرِ عاشق پر
    اک طرح کا ہے یاں بھی جوش بہار
  • ترے کوچے کے شوق طوف میں جیسے بگولا تھا
    بیاباں میں غبار میر کی ہم نے زیارت کی
  • پیدا ہمیں بھی کرتا خدا اُن کے عہد میں
    اے کاش ہم بھی کرتے زیارت رسول کی
  • افسوس اسی طور سے غفلت میں رہوگی
    کیا آخری بابا کی زیارت نہ کرو گی
  • کر زیارت چوم اس کے دست خوش افعال کو
    سو تجمل سے غرض اس صاحب اقبال کو
  • روتے ستی فارغ ہو ولی پیو کوں دیکھا
    کعبے کی زیارت کیا دریا سوں اتُر کر
  • مزار کشتہ الفت زیارت گاہ عالم ہے
    کیا اس لوح نے آخر فغاں نام و نشاں پیدا
  • دم رُکا ہے تو اشارے سے وصیت کرلے
    نزع میں نورِ الہٰی کی زیارت کرلے
  • کروں گا بت کی زیارت بھی اب تو حج کو چلوں
    حرم سے دیر کی جانب بھی راہ پھرتی ہے
  • دھڑ نہیں سر ہی پڑا ہے سر نہیں تو دھڑ ہی ہے
    ہیں زیارت کردنی صَد کُشتہ شمشیر یاں

محاورات

  • زیارت بزرگان کفارۂ گناہ
  • زیارت بلرگاں کفارۂ گناہ
  • زیارت سے مشرف ہونا
  • زیارت گاہ خاص و عام ہونا
  • زیارت نصیب ہونا
  • زیارت ہونا

Related Words of "زیارت":