زیاں کے معنی

زیاں کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ زِیاں }

تفصیلات

iاصلاً فارسی زبان کا لفظ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ اردو میں فارسی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٦٩٧ء کو ہاشمی کے دیوان میں مستعمل ملتا ہے۔, m["خسارہ (اٹھانا۔ پہنچانا۔ پہنچنا کرنا۔ ہونا کے ساتھ)"]

اسم

اسم کیفیت ( مذکر - واحد )

زیاں کے معنی

١ - نقصان، خسارہ۔

"احساس زیاں سے بے نیاز! اطمینان اور قناعت کے وسیع اور لق و دق میدان میں آباد تھے۔" (١٩٨٦ء، جوالامکھ، ٧٢)

زیاں کے مترادف

خسارہ, خسران

حرج, خسارہ, خسران, ضرر, گھاٹا, نقصان, ٹوٹا

زیاں کے جملے اور مرکبات

زیاں کار

زیاں english meaning

deficiencylossdamagedetriment; hurtharminjurymischief(archaic) dead

شاعری

  • ہاں جاں کے زیاں کی ہم کو بھی تشویش ہے لیکن کیا کیجے
    ہر رہ جو اُدھر کو جاتی ہے‘ مقتل سے گزر کر جاتی ہے
  • جو لوگ کرتے ہیں دُنیا سے سُود کی خواہش
    ہمیشہ گردشِ دورِ زیاں میں رہتے ہیں
  • جو لوگ کرتے ہیں دنیا سے سُود کی خواہش
    ہمیشہ گردش دورِ زیاں میں رہتے ہیں
  • نہیں اس کو عشق سے واسطہ وہ ہے اور ہی کوئی راستہ
    اگر اس میں دل کا لہو نہیں اگر اس میں جاں کا زیاں نہیں
  • راستے عشق کے آسان نہیں ہیں، امجد
    ہاں مگر جاں کے زیاں تک کوئی جاسکتا ہے
  • حق ہے سنا نہیں کبھی اس حسن کا بیاں
    گویا کہ یہ خلیق کی ہے سر بسر زیاں
  • خدا فروش‘ زیاں کوش‘ صاحب تن و توش
    ہیں صید حلقہ آغوش رستم و بلعم
  • نڈر ہر زیاں کار حیواں سوں
    چلیا جائے معشوق کے دھیان سوں
  • رہ و رسم ناز پیارے ہے قدیم طور خوباں
    پہ نہ اس قدر کہ جی کا کسی کے زیاں ہووے
  • ہو شریک رنج اس کا یعنی اس محنت کے بیچ
    ورنہ کیا ہے نفع کھینچے گا جو یہ جی کا زیاں

محاورات

  • باہر میاں اللے تللے گھر میں چوہے پکیں (قلابازیاں کھائیں)
  • پیٹ میں چوہے قلابازیاں کھانے لگے
  • گھر ‌میں ‌چوہے ‌(ڈنڈ ‌کرتے ‌قلابازیاں ‌کھاتے) ‌لوٹتے ‌ہیں۔ ‌گھر ‌میں ‌خرچ ‌نہ ‌ڈیوڑھی ‌پر ‌ناچ
  • گھر میں چوہے لوٹتے یا قلابازیاں کھاتے ہیں

Related Words of "زیاں":