زیبائش کے معنی
زیبائش کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ زے + با + اِش }
تفصیلات
iفارسی مصدر |زیبیدن| کا حاصل مصدر |زیبائش| ہے اردو میں فارسی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٧١٨ء کو "دیوان آبرو" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["آب و تاب","تزک و احتشام","خوشنمائی (دکھانا۔ دیکھنا دینا کرنا ہونا کے ساتھ)","دھوم دھام","زیب و زینت","سج دھج","شان و شوکت","ٹھاٹھ باٹھ"]
اسم
اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
اقسام اسم
- جمع غیر ندائی : زیبائِشوں[زے + با + اِشوں (واؤ مجہول)]
زیبائش کے معنی
١ - سجاوٹ، آرائش، آراستگی، زینت نیز خوشنمائی۔
"اس راہ پر جو جہاز چلتے ہیں وہ جسامت، زیبائش اور رفتار کے اعتبار سے سب سے اعلٰی ہیں۔" (١٩٦٤ء، معاشی و تجارتی جغرافیہ، ١٩٣)
٢ - زیب و زینت کی شے۔
"حمد کی زیبائش، لایق ہے ایسے خالق کو جس نے مجرد و مادی پیدا کیے۔" (١٨٠٢ء، نثر بے نظیر، ١)
زیبائش english meaning
adorningdecoration; ornament; eleganceadornmentbeautydecorationeleganceintelligent (person) |A|
شاعری
- شب مظلم میں بہر زیبائش
دل کے داغوں کی سب تھی آرائش - پاؤں بایاں ابھی محتاج ہے زیبائش کا
پھر مہاور سے ہو ساماں مری آرائش کا - زلفِ جاناں اور کچھ ہے شاخِ سنبل اور کچھ
یہ دِلاویزی یہ شادابی یہ زیبائش نہیں