زیتون کے معنی

زیتون کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ زَے (ی لین) + تُون }

تفصیلات

iاصلاً عربی زبان کا لفظ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٦١١ء کو قلی قطب شاہ کے کلیات میں مستعمل ملتا ہے۔, m["ایک بڑا درخت اور اس کی لکڑی۔ یہ درخت پستانی، صحرائی اور کوہی ہے، یہ چالیس برس میں پھلتا ہے، اس کے پتّے اُوپر نیچے سے پتے اور بیچ میں چوڑے اور لمبے ہوتے ہیں، بعض کا کہنا ہے کہ پتّے امرود کے پتّوں کی طرح اور گول ہوتے ہیں، اس کے پھل بیجاوی پُستانی بیر کی طرح ہوتے ہیں، کچّے پھل رنگت میں گہرے سبز ہوتے ہیں اور جب گدا جاتے ہیں تو رنگت سُرخ یاقوتی ہو جاتی ہے، پکنے پر پھل سیاہ ہو جاتے ہیں، پھل کے اندر گُٹھلی ہوتی ہے، اس کے پھل کا تیل غذا اور دوا میں استعمال ہوتا ہے نیز اس سے چراغ روشن کرتے ہیں، جلپائی کا پیڑ","ایک مشہور درخت کا نام جس کے روغن کو زیت کہتے ہیں","جلپائی کا درخت","زیتون کا تیل","زیتون کے پھل","عرب میں ایک جگہ کا نام جہاں زیتون کے درخت بکثرت پائے جاتے ہیں"]

زیت زَیتُون

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

زیتون کے معنی

١ - ایک بڑا درخت اور اس کی لکڑی۔ یہ درخت بستانی، صحرائی اور کوہی ہے، یہ چالیس برس میں پھلتا ہے، اس کے پتے اوپر نیچے سے پتلے اور بیچ میں چوڑے اور لمبے ہوتے ہیں، بعض کا کہنا ہے کہ پتے امرود کے پتوں کی طرح اور گول ہوتے ہیں، اس کے پھل بیضاوی بستانی بیر کی طرح ہوتے ہیں، کچے پھل رنگت میں گہرے سبز ہوتے ہیں اور جب گدرا جاتے ہیں تو رنگت سرخ یاقوتی ہو جاتی ہے، پکنے پر پھل سیاہ ہو جاتے ہیں، پھل کے اندر گٹھلی ہوتی ہے، اس کے پھل کا تیل غذا اور دوا میں استعمال ہوتا ہے نیز اس سے چراغ روشن کرتے ہیں، جلپائی کا پیڑ۔ (ماخوذ : خزائن الادویہ)

"وہ حضرت یمنی کے مزار کے قریب زیتون کے درخت تلے بیٹھے تھے۔" (١٩٨١ء، سفر در سفر، ٤٦)

٢ - زیتون کے پھل۔

"نشیبی وادیوں میں جو سردی سے اور بھی محفوظ ہیں زیتون، انگور، تمباکو اور ہر قسم کا میوہ پیدا ہوتا ہے۔" (١٩٢٤ء، جغرافیۂ عالم (ترجمہ)، ٢٤٣:٢)

٣ - زیتون کا تیل۔

"پسی ہوئی گندھک زیتون کے ساتھ ملا کر اس جگہ پر لگاؤ۔" (١٩٤٧ء، جراحیات زہراوی (ترجمہ)، ٣٤)

٤ - عرب میں ایک جگہ کا نام جہاں زیتون کے درخت بکثرت پائے جاتے ہیں۔

".اس مقام مقدس کی قسم کھائی ہے جہاں پہ درخت بکثرت پائے جاتے ہیں۔" (١٩٣٢٧، القرآن الحکیم، تفسیر شبیر احمد عثمانی، ١٠٢٨)

زیتون english meaning

the olive treean olivean olive plantolive [A]

شاعری

  • کیا ڈر مجھے فرعون کا، ہور سامری افسون کا
    موسیٰ عصا زیتون کا، ہے تیغ ریانی مجھے
  • کیا ڈر مجھے فرعون کا‘ اور سامری افسو ن کا
    موسیٰ عصا زیتون کا‘ ہے تیغ ربانی مجھے