زیر کاشت کے معنی

زیر کاشت کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ زے + رے + کاشْت }

تفصیلات

iفارسی زبان سے ماخوذ صفت |زیر| کے آخر پر کسرۂ صفت لگا کر فارسی اسم |کاشت| لگانے سے مرکب توصیفی بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٦٤ء کو "عملی جغرافیہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

صفت ذاتی ( واحد )

زیر کاشت کے معنی

١ - وہ زمین جس پر کھیتی باڑی ہوتی ہے، زراعت کے لیے مستعمل زمین۔

"ملک میں چار کروڑ ایکڑ رقبہ مغربی پاکستان میں اور تقریباً ٢ء٢ کروڑ رقبہ مشرقی پاکستان میں زیر کاشت تھا۔" (١٩٧٩ء، رسالہ جدید سائنس، ١١٨)