زیروبم کے معنی
زیروبم کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ زی + رو (و مجہول) + بَم }
تفصیلات
iفارسی زبان سے ماخوذ اسم |زیر| کے ساتھ |و| بطور حرف عطف لگا کر فارسی اسم |بم| لگانے سے مرکب عطفی |زیروبم| بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٧٩١ء کو "طوطی نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم کیفیت ( مذکر - واحد )
زیروبم کے معنی
١ - [ موسیقی ] سر کا اتار چڑھاؤ، تان، لے۔
"آواز کے زیر و بم اور آنکھوں کے اشاروں سے جادو سا کر جاتے تھے۔" (١٩٢٨ء، آخری شمع، ٨٥)
٢ - [ مجازا ] نشیب و فراز، اونچ نیچ۔
"تغیر و تبدل کا زیرو بم اس کی نشوونما کو راس نہیں آتا۔" (١٩٨٧ء، شہاب نامہ، ٧١٣)
٣ - طبلے کی جوڑی کا بایاں اور دایاں طبلہ (سیدھے ہاتھ کی طرف کا طبلہ بم اور الٹے ہاتھ کی طرف کا زیر)، طبلہ یا ڈھولکی کا دایاں بایاں رخ۔ (ماخوذ : فرہنگ آصفیہ)۔
زیروبم english meaning
["low and high notes; a pair of small bettle-drums"]