زیریں سطح کے معنی

زیریں سطح کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ زے + رِیں + سَطْح }

تفصیلات

iفارسی زبان سے ماخوذ صفت |زیریں| کے ساتھ عربی اسم |سطح| لگانے سے مرکب |زیریں سطح| بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٨٥ء کو "بھارت میں قومی زبان کا نفاذ" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

اقسام اسم

  • جمع : زیرِیں سَطْحیں[زے + رِیں + سَط + حیں (ی مجہول)]
  • جمع غیر ندائی : زیرِیں سَطْحوں[زے + رِیں + سَط + حوں (و مجہول)]

زیریں سطح کے معنی

١ - نچلا درجہ، ابتدائی مرحلہ۔

"یہ ایک حقیقت ہے کہ اصطلاحات زیریں سطح پر آسان ہونی چاہئیں۔" (١٩٨٥ء، بھارت میں قومی زبان کا نفاذ (ترجمہ)، ٣٢)