ساختہ کے معنی

ساختہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ ساخ + تَہ }

تفصیلات

iفارسی زبان سے ماخوذ اسم |ساخت| کے ساتھ |ہ| بطور لاحقۂ مفعولی لگانے سے بنا۔ اردو میں بطور صفت نیز متعلق فعل استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٨١٠ء سے "کلیات میر" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["اصلی کا نقیض","بنا ہوا","بنایا ہوا","تیار کردہ","تیّار کِیا ہوا","سجا ہوا","گھڑا ہوا","مرکبات میں جیسے خود ساختہ، بے ساختہ"]

ساخْت ساخْتَہ

اسم

صفت ذاتی ( واحد )

ساختہ کے معنی

١ - بنایا ہوا، تیار کیا ہوا۔

 مست نہیں پر بال ہیں بکھرے، پیچ گلے میں پگڑی کے ساختہ ایسے بگڑے رہے ہو تو تم جیسے مدھ ماتے ہو (١٨١٠ء، میر، کلیات، ٧١٤)

٢ - مصنوعی، بناوٹی، نقلی، جعلی۔

"انجیل کے یہ حصے ساختہ ہیں۔" (١٩٦٤ء، آفت کا ٹکڑا، ٧٥)

٣ - آراستہ، آمادہ، مستعد، سجا ہوا۔ (ماخوذ : نوراللغات، مہذب اللغات)

ساختہ english meaning

Madeformed; artificialcounterfeitedfictitiousfalsefeigned; surreptitiouslaw department

شاعری

  • پاؤں اٹھنے لگے بے ساختہ تیری ہی طرف
    تونے اے دوست کہیں مجھ کو پکارا تو نہیں
  • ہنسنے پہ بھی آجاتے ہیں بے ساختہ آنسو
    کچھ لوگ مجھے ایسی دُعا دے کے گئے ہیں
  • ایسے عالم میں نہ بے جا ہوبہ آہنگ دعا
    اگر اس طرح میں بے ساختہ ہوں نغمہ طراز
  • وہ صنعت اس کی سب بے ساختہ ہے
    کہ عقل انسان کی بھی باختہ ہے
  • سخن بے ساختہ یہ لب پر آیا
    حجاب اصلانہ اس نے دل میں کھایا
  • بوسہ لینے کے لیے بے ساختہ میں جھک گیا
    مصحف ناطق کھلا یا روے زیبا کھل گیا
  • وعدہ حشر پہ بے ساختہ دل لوٹ گیا
    عہد کا عہد بہانے کا بہانہ تیرا
  • گو نذر نہ ہو جی میں ہے مل جائے اوس س
    اپنا یہی بے ساختہ پن نذر پکڑ کر
  • اس عمر میں یہ ہوش کہ کہنے کو نرم گرم
    بگڑا رہے ہے ساختہ مست شراب سا
  • تو بدلتا ہے تو بے ساختہ میری آنکھیں
    میرے ہاتھوں کی لکیروں سے الجھ جاتی ہیں

محاورات

  • ساختہ پرداختہ ہونا

Related Words of "ساختہ":