سادی وضع کے معنی
سادی وضع کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ سا + دی + وَضْع }
تفصیلات
iفارسی زبان سے ماخوذ اسم صفت |سادی| کے ساتھ عربی سے ماخوذ اسم |وضع| لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٩٦٩ء سے "مہذب اللغات" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
سادی وضع کے معنی
١ - تکلف اور بناوٹ سے پاک، سادہ طبیعت۔
"نواب صاحب بڑے آدمی ضرور ہیں مگر بڑی سادی وضع کے ہیں انہیں پرتکلف لباس میں نہیں دیکھا۔" (١٩٦٩ء، مہذب اللغات، ٢٩٦:٦)
٢ - جس پر پھول بوٹے نہ ہوں، سادہ ڈیزائن۔
"ہم نے تم سے سادی وضع کی گرنٹ منگائی تھی، تم بیل بوٹے کی جھاڑی دار اٹھا لائے۔" (١٩٦٩ء، مہذب اللغات، ٢٨٦:٦)