سارس کے معنی

سارس کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ سا + رَس }

تفصیلات

iاصلاً سنسکرت زبان کا لفظ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ اردو میں سنسکرت سے ماخوذ ہے اصل معنی اور اصل حالت میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٧٨٠ء کو سودا کے "مہذب اللغات" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["ایک آبی لمبی ٹانگوں والا پرند کا نام جو ہمیشہ اپنے جوڑے کے ساتھ رہتا ہے اور اگر ایک مرجائے تو دوسرا بھی اپنی جان دیدتا ہے","ایک آبی لمبی ٹانگوں والے پرند کا نام جو ہمیشہ اپنے جوڑے کے ساتھ رہتا ہے اور اگر ایک مرجائے تو دوسرا بھی اپنی جان دیدتا ہے","ایک جانور سفید رنگ کا۔ اس کی لمبی ٹانگیں ہوتی ہیں اور گلے میں تھیلی سی لٹکی ہوتی ہے ۔ کہتے ہیں کہ اگر جوڑے میں سے ایک مرجائے تو دوسرا بھی مرجاتا ہے مگر مشاہدے سے یہ بات غلط ثابت ہوئی ہے","طویل گردن لانبی چونچ اور لانبی ٹانگوں والا ایک پرند جو پانی کے کنارے رہتا ہے اس کا جوڑا آپس میں محبّت کرتا ہے، گہری محبت رکھنے کے لیے مشہور ہے"]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • جمع غیر ندائی : سارَسوں[سا + رَسوں (واؤ مجہول)]

سارس کے معنی

١ - طویل گردن لانبی چونچ اور لانبی ٹانگوں والا ایک پرند جو پانی کے کنارے رہتا ہے اس کا جوڑا آپس میں محبت کرتا ہے، گہری محبت رکھنے کے لیے مشہور ہے۔

"یہ سارس . سائبیریا سے آتے ہیں۔" (١٩٨٧ء، گردش رنگ چمن، ١٦)

سارس english meaning

relating or belonging to a lake or pondCrane

شاعری

  • گڑھ پنکھ کلنگ اور باز کوئی سارش بگلا کوئل تیتر
    سرخاب، ترمتی، زاغ و زغن سیمرغ اور سارس مور سفر
  • گڑھ پنکھ‘ کلنگ اور باز‘ کوئی‘ تیتر
    سرخاب‘ ترمتی‘ زاغ و ذغن‘ سیمرغ اور سارس مورسر
  • چلائے مور‘ سارس اور پھڑپھڑائے گھگمو
    گدھ اور چغد دہاڑے اور بھڑ بھڑائے الو
  • پانچویں میں سارس اور لم ڈھینک ہیں
    بے تکلف ہیں جو پانی پر رواں

محاورات

  • سارس کی جوڑی ایک اندھا ایک کوڑھی
  • سارس کی سی جوڑی ایک اندھا ایک کوڑی

Related Words of "سارس":