سبحانی کے معنی

سبحانی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ سُب + حا + نی }

تفصیلات

iعربی زبان سے ماخوذ اسم صفت |سبحان| کے بعد |ی| بطور لاحقۂ نسبت لگانے سے بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٦٣٥ء سے "سب رس" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["خدا کا","سبحان سے منسوب"]

سبح سُبْحان سُبْحانی

اسم

صفت نسبتی ( واحد )

سبحانی کے معنی

١ - سبحان سے نسبت رکھنے والا، سبحان کا، مراد: خدا کا، اللہ تعالٰی کا۔

 کتا ہوں حسب حال اپنا جو میں کسب کمال یک سر یکایک کیوں عطا مجھ پر ہوا سو فیض سبحانی (١٦٥٧ء، گلشن عشق، نصرتی، ٢٩)

٢ - منزہ، پاک، بے عیب۔

"باقادر سبحانی رت تلخ ہے زندگانی کہاں سے آئیں یہ بلائیں آسمانی۔" (١٨٩٧ء، ڈرامہ چندراولی، ٣٥)

سبحانی english meaning

of God; Divine.(one|s) Childrenone|s family

شاعری

  • تمام پات، یسبح بحمدہ، کے بحکم
    زبان حال سوں کرتے ہیں ذکر سبحانی
  • ہے تجھ نزک نظری کوں حکم بدیسی کا
    عیاں ہے دل پہ ترے بس کہ راز سبحانی

Related Words of "سبحانی":