سبز چائے کے معنی
سبز چائے کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ سَبْز + چا + اے }
تفصیلات
iفارسی زبان سے ماخوذ اسم صفت |سبز| کے بعد فارسی ہی سے ماخوذ اسم |چائے| لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٩٤٤ء سے "ناشتہ" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
سبز چائے کے معنی
١ - ہری پتیوں والی چائے جو پانی میں جوشانے سے سبز اور دودھ میں گلابی رنگ دیتی ہے۔
"پانی خوب کھولائیں جب ابال آنے لگے تو سبز چائے جتنی پسند ہو لے کر اس میں ڈال دیجیے۔" (١٩٤٤ء، ناشتہ، ٦)