سبقت کے معنی

سبقت کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ سَب + قَت }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٣٨ء کو "بستان حکمت" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["آگے بڑھنا","پیش روی","پیش قدمی","کسی سے آگے بڑھنا"]

سبق سَبْقَت

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

اقسام اسم

  • جمع : سَبْقَتیں[سَب + قَتیں (ی مجہول)]
  • جمع غیر ندائی : سَبْقَتوں[سَب + قَتوں (واؤ مجہول)]

سبقت کے معنی

١ - پیش قدمی، پیش روی، آگے نکل جانا۔

"باتونی عورت نے سبقت کی مقابلے پر آئی مگر موقع کے تقاضے کو بھانپ کر مقصد کے بجائے ذریعہ بننے پر اکتفا کی۔" (١٩٨٦ء، حصار، ٢٩)

٢ - (کسی امر یا کام میں) پہل کرنا۔

"جب تک وہی خود نہ پوچھتے کہ کیا کوئی غزل لائے ہو تو تب تک یہ سبقت نہ کرتے۔" (١٩٥٨ء، شاد کی کہانی شاد کی زبانی، ٤٢)

٣ - فوقیت، برتری، شرف، بڑائی، بزرگی، عظمت۔

"حضرت امام حسینؓ نے فرمایا کہ پاتا ہوں اپنے تئیں اول روز میں اور روز ہائے آخرت سے اور آخر روز میں روزہائے دنیا سے جانتا ہوں میں سبقت اجل پر نہیں کرتا۔" (١٩٨٩ء، قومی زبان، کراچی، جنوری، ٣٢)

سبقت کے مترادف

برتری, فوقیت, غلبہ

ابتدا, افزونی, اولیت, برتری, بزرگی, بڑائی, بڑھوتری, پڑائی, پہل, پَہل, ترجیح, تقدم, تقدیم, شرف, غلبہ, فوق, فوقیت

سبقت english meaning

Going or getting beforetaking the leadoutstrippingsurpassingprecedenceexcellencesuperiorityaggressioninitiativeleadpovertywant

شاعری

  • سبقت کسی پہ ہم نہیں کرتے لڑائی میں
    بس کہ دیا کہ پاؤں نہ رکھنا لڑائی میں
  • کی عرض یہ حیدر نے کہ اے سید والا
    سبقت کروں حضرت پہ یہ مقدور ہے میرا

محاورات

  • سبقت لیجانا
  • سبقت لے جانا
  • گوئے سبقت لیجانا
  • گوئےسبقت لے جانا

Related Words of "سبقت":