سپاہ کے معنی

سپاہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ سِپاہ }

تفصیلات

iفارسی زبان سے ماخوذ اسم ہے۔ اردو میں بھی بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٥٦٤ء سے "دیوان حسن شوق" میں مستعمل ملتا ہے۔, m[]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر، مؤنث - واحد )

سپاہ کے معنی

١ - فوج، لشکر، عسکر۔

"رومیل کے پاس اس وقت ٨٠ فوجی ٹرک تھے اسے اسلحہ اور سپاہ کی کمک پہنچنے کا انتظار تھا۔" (١٩٨٦ء، سندھ کا مقدمہ، ١٣٩)

٢ - سپاہی۔

 کہتا تھا خوشی سے ہر سپاہ جاپان خوان یغما ہے بالٹک کا بیڑہ (١٩٠٥ء، گلزار بادشاہ، ١٨٦)

سپاہ کے مترادف

آرمی, جمعیت, سینا, فوج

جُند, دَل, سنیا, سَینا, عسکر, فوج, لشکر, کٹک

سپاہ کے جملے اور مرکبات

سپاہ گری, سپاہ آرائی

سپاہ english meaning

soldierysoldiers; troopsforcesarmy.armysoldiersunseasonable ; out of season

شاعری

  • ہیں گی برگشتہ وے صفِ مژگاں
    پھر گئی ہے سپاہ مت پوچھو
  • رستے میں تھیں غنیم کے پُھولوں کی پتّیاں
    سالار بِک گئے تھے تو کرتی سپاہ کیا!
  • جذبات بُجھ گئے ہوں تو کیسے جلے یہ دل
    میرِ سپہ کا نام ہے اُس کی سپاہ تک
  • حالتِ جنگ ہی میں رہتا ہے
    جب سے دل درد کی سپاہ میں ہے
  • رستے میں تھیں غنیم کے پھولوں کی پتیاں
    سالار بک گئے تھے تو کرتی سپاہ کیا!
  • جذبات بجھ گئے ہوں کیسے جلے یہ دل
    میرِ سپہ کا نام ہے اُس کے سپاہ تک
  • پسپا ہوئی سپاہ تو پرچم بھی ہم ہی تھے
    جیرت کی بات یہ ہے کہ برہم بھی ہم ہی تھے
  • خیموں کے ہیں نشان جو مابین راہ کے
    آثار پائے جاتے ہیں نقل سپاہ کے
  • چلی جو بدر کی جانب سپاہ شاہ رسل
    ہر ایک کوس نے بڑھ کر کہا بیانگ دہل
  • جب خاتمہ بخیر ہوا فوج شاہ کا
    کوثر پہ پہنچا قافلہ پیاسی سپاہ کا

محاورات

  • اندھا سپاہی کافی گھوڑی بدھنا نے آپ ملائی جوڑی
  • اندھا سپاہی کانی گھوڑی بدھنا نے آپ ملائی جوڑی
  • پڑھے طوطا پڑھے مینا کہیں پٹھان (سپاہی) کا پوت بھی پڑھا ہے
  • جلاہے کی جوتی سپاہی کی جوئے۔ دھری دھری پرانی ہوئے
  • چھنال لگائی چاتر سپاہی
  • دیکھے راہی بولے سپاہی
  • رمضان کے نمازی محرم کے سپاہی (ہولی کے بھڑوے)
  • سپاہی کا مال جھانٹ کا بال
  • سپاہی کی جورو ہمیشہ رانڈ
  • سپاہی کی روٹی سر بیچے کی

Related Words of "سپاہ":