سجادہ آرائی کے معنی

سجادہ آرائی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ سَج + جا + دَہ + آ + را + ای }

تفصیلات

iعربی زبان سے ماخوذ اسم |سجادہ| کے ساتھ فارسی مصدر |آراستن| سے صیغہ امر |آرا| بطور لاحقۂ فاعلی کے بعد ہمزہ زائد لگا کر |ی| بطور لاحقۂ کیفیت لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٩٣٥ء سے "صحیفہ ولا" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

سجادہ آرائی کے معنی

١ - جائے نماز بچھانا؛ (کنایتہً) بہار کا موسم۔

 عروسان چمن آنچل سروں پر ڈال کر بیٹھے دعا کا وقت آیا سب نے کی سجادہ آرائی (١٩٣٥ء، عزیز لکھنوی، صحیفہ ولا، ٣)