سحر زدہ کے معنی
سحر زدہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ سِحْر (کسرہ س مجہول) + زَدَہ }
تفصیلات
iعربی زبان سے ماخوذ اسم |سحر| کے ساتھ فارسی مصدر |زدن| سے مشتق حالیہ تمام |زدہ| لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٩٥٢ء سے "تیسرا آدمی" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
صفت ذاتی ( واحد )
سحر زدہ کے معنی
١ - جس پر جادو ہوا ہو، جادوئی، (کنایتہً) پُرہیبت، خوفناک۔
"میں ایک سحر زدہ مکان میں رہتی ہوں جس کے بارے میں بہت سی کہانیاں مشہور تھیں۔" (١٩٨٤ء، پرایا گھر، ٧٥)