سحر فشاں کے معنی
سحر فشاں کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ سَحَر (فتحہ س مجہول) + فِشاں }
تفصیلات
iعربی زبان سے ماخوذ اسم |سحر| کے ساتھ فارسی مصدر |فشاندن| سے صیغہ امر |فشاں| بطور لاحقۂ فاعلی لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٩٨٦ء سے "پاکستانی معاشرہ اور ادب" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
صفت ذاتی ( واحد )
سحر فشاں کے معنی
١ - صبح کا اجالا بکھیرنے والا۔
"مفرد و مرکب الفاظ کا بہت بڑا ذخیرہ ایسا ہے جو بالکل نیا ہے. گل چہرہ. سحر فشاں۔" (١٩٨٦ء، پاکستانی معاشرہ اور ادب، ٩٤)