سحر کاری کے معنی
سحر کاری کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ سِحْر (کسرہ س مجہول) + کا + ری }
تفصیلات
iعربی اور فارسی سے ماخوذ مرکب |سحرکار| کے ساتھ |ی| بطور لاحقۂ کیفیت لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٨٥٧ء سے "مینا بازار، اردو" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
سحر کاری کے معنی
١ - جادو گری، سحر زدگی، مسحور کرنا۔
"صوبہ سرحد صاحب سیف و قلم معاشرہ ہے اور تلوار کے جوہر کے ساتھ ساتھ قلم کی سحر کاری میں بھی ماہر و یکتا ہے۔" (١٩٨٢ء، پٹھانوں کے رسم و رواج، ١١١)