سحر کار کے معنی ، مترادف ، اور مطلب | urdu word Sehar-kaar meanings and details
سحر کار کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ سِحْر (کسرہ س مجہول) + کار }
تفصیلات
iعربی زبان سے ماخوذ اسم |سحر| کے ساتھ فارسی زبان سے ماخوذ اسم |کار| لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٦٣٥ء سے "سب رس" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
صفت ذاتی ( واحد )
سحر کار کے معنی
١ - سحر زدگی کی کیفیت پیدا کر دینے والا، جادو کرنے والا، فسوں گر۔
"آج بھی لوگ اس کتاب کو پڑھتے ہیں اور آزاد کے سحر کار قلم کی داد دیتے ہیں۔" (١٩٨٥ء، کشاف تنقیدی اصطلاحات، ١٨)