سحرالبیانی کے معنی

سحرالبیانی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ سِح (کسرہ س مجہول) + رُل (ا غیر ملفوظ) + بَیا + نی }

تفصیلات

iعربی زبان سے ماخوذ مرکب |سحرالبیان| کے ساتھ |ی| بطور لاحقۂ کیفیت لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٨٧٢ء سے "محامد خاتم النبیین" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )

سحرالبیانی کے معنی

١ - پر تاثیر گفتگو، شیریں مقالی، خوش گفتاری، جادو بیانی۔

"اسے چچا کی سحرالبیانی کا بھی اندازہ ہے۔" (١٩٦٩ء، نذیر احمد اور اردو ناول نگاری، ١١٢)