سخت جان کے معنی

سخت جان کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ سَخْت + جان }

تفصیلات

iفارسی زبان میں اسم صفت |سخت| کے ساتھ |جان| لگانے سے مرکب |سخت جان| بنا۔ اردو میں بطور اسم صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٣٦ء کو "ریاض البحر" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["(طنزاً) بے حیائی سے زندہ رہنے والا","بے درد","بے رحم","بے مہر","جس کی جان مشکل سے نکلے","جفا کش","سخت کوش","قسی القلب","وہ شخص جس کی مشکل سے جان نکلے"]

اسم

صفت ذاتی ( واحد )

سخت جان کے معنی

١ - [ مجازا ] جس کی جان مشکل سے نکلے، خراب سے خراب حالات میں زندہ رہنے والا، حد درجہ تحمل و برداشت کا مالک۔

"پچھلے دو تین سال میں یہ طبقہ بڑا خوار ہوا . مگر ہے سخت جان سنبھالے پر سنبھالا لیتا ہے۔" (١٩٧٣ء، صدا کر چلے، ٥٣٨)

٢ - سختیوں اور مشکلوں کو استقامت سے برداشت کرنے والا، جفاکش۔

 ہوا کی زد پہ بھی دواک چراغ روشن ہیں بلا کے حوصلے دیکھے ہیں سخت جانوں میں (١٩٨٦ء، بے آواز گلی کوچوں میں، ٧٠)

سخت جان english meaning

diehardtough

محاورات

  • بڑا ہی سخت جان ہے
  • مارا بہ سخت جانی خود ایں کمان نبود

Related Words of "سخت جان":