سخت سست کے معنی
سخت سست کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ سَخْت + سُسْت }
تفصیلات
iفارسی زبان سے ماخوذ اسم صفت |سخت| کے ساتھ فارسی ہی سے ماخوذ اسم |سست| لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت اور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٧٨٤ء سے "جنگ نامۂ دو جوڑا" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
صفت ذاتی ( واحد ), اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
سخت سست کے معنی
["١ - ناملائم، درشت، ملامت آمیز۔"]
["\"افلاطون کو تو وہ اس کے فلسفہ تصوریت کی بنا نہایت سخت و سست الفاظ سے یاد کرتے ہیں۔\" (١٩٨٥ء، تخلیقات و نگارشات، ٢٤١)"]
["١ - ڈانٹ ڈپٹ، لعنت ملامت، لعن طعن۔"]
["\"مولانا اپنی عادت کے موافق اس پر بہت بگڑے اور جواب میں بہت سخت سست لکھا۔\" (١٩٣٥ء، چند، ہمعصر، ٨٩)"]