سخت کوش کے معنی
سخت کوش کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ سَخْت + کوش (و مجہول) }
تفصیلات
iفارسی زبان سے ماخوذ اسم صفت |سخت| کے ساتھ |کوشیدن| مصدر سے صیغہ امر |کوش| بطور لاحقۂ فاعلی لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٦٤٩ء سے "خاور نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
صفت ذاتی ( واحد )
سخت کوش کے معنی
١ - سخت کوشش کرنے والا، جدوجہد کرنے والا، محنت و مشقت کرنے والا، محنتی۔
"یہ لوگ سخت کوش مسلمان ہوتے ہیں۔" (١٩٨٤ء، قلمرو، ٦٥)